تلنگانہ کے وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے میڈی گڈہ آبپاشی پروجیکٹ سے
سنگور پراجیکٹ کے لئے پانی چھوڑنے کے سلسلہ میں ہورہے سرنگ کے کاموں کا کل
رات نظام آباد اور کاماریڈی اضلاع کے کسانوں کے ساتھ مل کر سدی پیٹ کے ینچن
پلی کے
قریب معائنہ کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ کام جون 2018تک مکمل کرلئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ میڈی گڈہ،سندیڑلہ اور انارم بیریج سے ملنا ساگر پروجیکٹ کو پانی چھوڑنے کا کام جون 2018تک مکمل کرلیا جائے گا۔